چھانگا مانگا گول چکر کے قریب تیز رفتار بس اور رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت نویں جماعت کا پیپر دینے جانے والی 9 طالبات شدید زخمی ہو گئیں۔
حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت رورل ہیلتھ سنٹر (RHC) چھانگا مانگا منتقل کیا، جہاں سے چار طالبات کو تشویشناک حالت میں Jinnah Hospital Lahore ریفر کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق، شدید زخمی ہونے والی دو طالبات ایمن فاطمہ (ٹبی دیال سنگھ) اور مبشرہ اشفاق (بدھو) دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔
زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور جاوید کے علاوہ سدرہ، یشفاء، ایمان، ایمان فاطمہ، عنابیہ، اجوا، نادیہ اور ماریہ شامل ہیں۔
پولیس تھانہ چھانگا مانگا نے موقع پر پہنچ کر بس کو تحویل میں لے لیا ہے اور ابتدائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔