پاکستانی سیاست اور خوشامدی

اس وقت پاکستان کی سیاست خوشامدیوں ہے کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عام عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور بدقسمتی سے آنے والے وقت قریب میں بھی یہ مسائل حل ہوتے نظر نہیں آ رہے۔ پاکستان کی کل آبادی کا صرف چند فیصد ہی خوشامدیوں پہ مشتمل ہے لیکن بدقسمتی سے یہ چند فیصد اکثریتی عوام پہ ہاوی ہیں۔ آپ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دیکھ لیں ان کے اردگرد بھی آپ کو خوشامدیوں کی فوج نظر آئے گی اور وہ انہی خوشامدیوں میں خوش نظر آئیں گے۔ سربراہان کے اس رویے کے پیشِ نظر تمام سیاسی نمائندے بجائے عوام کو عزت و تکریم دینے کہ آپ کو مسخرے بن کے اپنے پارٹی سربراہان کو خوش کرتے نظر آئیں گے۔ اسی طرح جب یہ نمائندے اپنے اپنے حلقوں میں جاتے ہیں تو وہاں وہ بھی ایسی ہی خوشامدیوں کی فوج میں گھرے نظر آئیں گے جو علاقائی مسائل کی بجائے بس ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہوتے ہیں اور اس سارے عمل میں 90٪ عوام جو ان نمائندوں اور سیاسی جماعتوں کو مسند تک پہنچاتے ہیں وہ آپ کو حالات کے ہاتھوں ستائے اور گھبرائے نظر آئیں گے۔ جب تک عام لوگ ان نمائندوں اور سربراہان کے ساتھ بس ایک تصویر یا ایک فون کال پہ بھنگڑا ڈالنے کی بجائے اپنے حقوق کی آواز نہیں اٹھائیں گے تب تک نا اس ملک کے حالات بدلیں گے نا ہی عام عوام کے مسائل میں کوئی کمی آئے گی ۔خدارا اپنی طاقت کو پہچانیں اور ان چند فیصد قابض خوشامدیوں سے جان چھڑا کر اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہو جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *